علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفی دیدیا

24

علی امین گنڈا پور نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفی دیدیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی تھی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے منصب کے لئے نامزد ہونے والے سہیل آفریدی کو علیمہ خان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں