ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایس پی راجہ محبوب کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین

5

ایبٹ آباد: ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایس پی راجہ محبوب کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین، نیک تمناؤں کا اظہار، پولیس شیلڈ سے نوازا

آپکی40 سالہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آپ نے ہمیشہ قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اولین ترجیح دی، ناصر محمود ستی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر محمود ستی نے ایس پی راجہ محبوب کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر پیشہ ورانہ خدمات، جذبہ ایمانداری اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکو پولیس شیلڈ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپکی40 سالہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آپکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین انتظامی مہارت اور ٹیم ورک کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی میں ہمیشہ بہتری آئی۔ آپ نے ہمیشہ قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اولین ترجیح دی جو قابل ستائش اقدام ہے۔آپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں