ہریپور : ہریپور، ایبٹ آباد، ہزارہ ڈویژن اور ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے ایسے غیر ملکیوں کی تلاش تیز کر دی ہے جو بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جو پاکستانی شہری افغان باشندوں کو رہائش، ملازمت یا کاروباری معاونت فراہم کریں گے، ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی غیر قانونی مہاجر کی اطلاع متعلقہ تھانے یا ضلعی انتظامیہ کو فوراً دیں تاکہ ملک کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔