مانسہرہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن ویلج کونسل غازی کوٹ پی کے 37 کامیاب پولنگ مکمل.
محمد نصیر صدر، ڈاکٹر صابر حسین خان حیدر سینئر نائب صدر، ملک محمد زبیر نائب صدر منتخب. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مرکزی مسلم لیگ مانسہرہ انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ویلج کونسل غازیکوٹ کا الیکشن مرحلہ پرامن ماحول میں مکمل ہوگیا. پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی.
جس میں ویلج کونسل بھر سے مرد و خواتین ووٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی بذریعہ ووٹ استعمال کیا. جس کے نتیجے میں بالترتیب محمد نصیر صدر، ڈاکٹر صابر حسین خان سینیئر نائب صدر، ملک محمد زبیر نائب صدر منتخب ہو گئے. الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالسلام کی نگرانی میں پولنگ صبح سے شام تک خوش اسلابی سے پایہ تکمیل کو پہنچی.
الیکشن کمشنر ڈاکٹر عبدالسلام نے الیکشن اختتام پر پولنگ رزلٹ سناتے ہوئے جیتنے والے امیدواران کو مبارکباد دی. اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے لئے اپنی خدمات پہلے سے بڑھ کر سرانجام دیں گے.