معروف کاروباری شخصیت شہزاد اقبال کوہستانی عوام کی آواز بن کر پریس کلب پہنچ گئے

14

مانسہرہ: معروف کاروباری شخصیت شہزاد اقبال کوہستانی عوام کی آواز بن کر پریس کلب پہنچ گئے۔۔۔

آج لوئر کوہستان سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت شہزاد اقبال نے کوہستان کی آواز بن کر دوبیر روڈ کی خراب حالت اور کوہستان میں واپڈا کی مبینہ غنڈہ گردی کے خلاف پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ دوبیر روڈ کی خستہ حالی سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ واپڈا متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے ناانصافی کر رہی ہے۔

شہزاد اقبال نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے دوبیر روڈ کی فوری تعمیر اور کوہستانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں