ہری پور غازی پولیس کا ہمراہ ایس ایس یو اور دیگر فورسز کے تربیلہ فارنرز پراجیکٹس پر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی ایس ایس یو طاہر قریشی اور ڈی ایس پی غازی مسعود خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ تربیلہ فارنرز پراجیکٹس پر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا ۔
دوسری جانب ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس کا ون ویلنگ ، تیز رفتاری اور کمسن موٹرسائیکل رائیڈزکے خلاف کریک ڈاؤن ۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پورکے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک طارق عزیز نے ہمراہ دیگر ٹریفک سٹاف کے بائی پاس روڈ پر ون ویلنگ ، تیز رفتاری اور کمسن موٹرسائیکل رائیڈرز کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائیں ۔