بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملازم کو فالج کا اٹیک

17

مانسہرہ: بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی جی آر سی کمپنی کے ایک ملازم شہباز کو طویل عرصے سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا سامنا تھا، جس کے نتیجے میں انہیں اچانک فالج کا دورہ پڑ گیا۔

واقعے کے فوراً بعد شہباز کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دیگر ملازمین نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور تمام ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں بلا تاخیر ادا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں