ایبٹ آباد: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد شاہزمان کے خلاف ایک خاتون کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس حقائق کے برعکس اور جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی۔ بغیر تصدیق کے پریس کانفرنس نشر کرنے والے صحافی نے گرینڈ جرگہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
گرینڈ جرگہ میں ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عاطف قیوم، راشد خان، سابق تحصیل کونسلر نعیم لودھی اور عادل خان جدون سمیت دیگر معززین نے بروقت اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کے درمیان کشیدگی سے قبل صلح صفائی کرائی۔
جرگے کے اصرار پر امجد شاہزمان نے وڈیو پوسٹ کے ذمہ دار صحافی اور پسِ پردہ کرداروں کو بے نقاب ہونے اور شرمندگی کے بعد علاقائی رسم و رواج کے مطابق فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔ اس موقع پر ارکانِ جرگہ نے فراخدلی اور جرگے کو عزت دینے پر امجد شاہزمان کا شکریہ ادا کیا۔
گرینڈ جرگہ میں سردار شفیق (سابق صدر ایبٹ آباد پریس کلب)، ، سابق صدر شاہد چوہدری، صادق خان جدون، نبیل خان جدون، ریاست خان جدون، راضی خان جدون، عابد خان جدون، اجمل خان جدون، نورانی لالا بانڈی ڈھونڈاں، ملک مہتاب المیرا، واجد اعوان مست میرا، سردار آصف قلندر آباد، تاج ولی خان، نسیم خان میرا مظفر، عالمگیر خان جدون، خان افسر خان بانڈہ قاضی، سجاول خان نواشہر، ملک اظہر، واجد خان جدون، شیری خان جناح آباد، جاوید خان جدون میرپور سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی۔