ایبٹ آباد میں بچو ں سے جن سی ز یاد تی کے الزام میں گرفتار قاری حسن فا ر و قی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

79

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں بچو ں سے جن سی ز یاد تی کے الزام میں گرفتار قاری حسن فا ر و قی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

ملزم قاری حسن فا ر وقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی آفیسر کی استدعا پر عدالت نے تفتیش کیلئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم قاری حسن فا ر و قی پر اس سے قبل بھی اکتوبر 2023ء میں بانڈہ بٹنگ کے ایک مدرسے میں 14 سالہ طا لبعلم کے ساتھ بد فع لی کا مقدمہ درج ہو چکا تھا، ۔ تاہم اس مقدمے میں ملوث ملزم کو مبینہ طور پر بچا لیا گیا

حالیہ واقعے میں سرسید کالونی منڈیاں کے رہائشی 14 سالہ طالبعلم نے تھانہ میرپور میں رپورٹ درج کروائی کہ وہ مدرسہ حدیقتہ العلوم بانڈہ بٹنگ کا طالبعلم ہے، جہاں 17 دسمبر کی رات ملزم قاری نے اسے اپنے کمرے میں بلا کر ز یا د تی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر قاری حسن فا رو قی کو گرفتار کر کے کئی دفعات کے تحت دوبارہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد سے بھی علاقہ کے لوگوں نے ملاقات کی اور ملزم قاری حسن فا ر و قی کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ ایسے عناصر جو مذ ہب کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ نشان عبرت بن سکیں۔
#cidnewsup

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں