غازی کوٹ ٹول پلازہ پر دو طرفہ ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف احتجاج.

107

غازی کوٹ ٹول پلازہ پر مسافروں سے 70 روپے آنے اور 70 روپے جانے کے حساب سے ٹول ٹیکس وصول کیے جانے پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عوامی و سماجی شخصیت حاجی شاہد کا کہنا ہے کہ دو طرفہ 140 روپے ٹول ٹیکس عام شہریوں، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے ملازمین پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ چکے ہیں، ایسے میں ٹول ٹیکس کی یہ شرح عوام کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یا تو ٹول ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی جائے یا پھر غازی کوٹ ٹول پلازہ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
مقامی شہریوں کے مطابق روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اس راستے سے گزرتی ہیں اور دو طرفہ ٹول وصولی سے ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر عام مسافروں پر پڑتا ہے۔
حاجی شاہد نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں