ایبٹ آباد: سابقہ دشمنی کا نتیجہ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے باہر فائرنگ کا واقعہ.

13

ایبٹ آباد میں پرانی دشمنی کے سلسلے میں ایک اور خونریز واقعہ پیش آیا ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے باہر ثاقب پٹواری کے بھائی، عدنان، پر نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عدنان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، فائرنگ کرنے والے ملزمان حمزہ ولد شیر افضل اور شیری ولد محمد افسر تھے، جو عدنان کو نشانہ بنانے کے لئے موقع پر پہنچے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ سابقہ قتل کے مقدمات اور دشمنیوں کا سلسلہ ہے۔ واضح رہے کہ عدنان کے بھائی ثاقب پٹواری پر بھی پہلے قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے، جس کا یہ بدلہ لیا جانا بتایا جا رہا ہے۔
واقعہ کے فوری بعد تھانہ میرپور میں زخمی عدنان کی مدعیت میں اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ علاقے میں سکیورٹی کے مزید اقدامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ مزید ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں