🐐 بالاکوٹ: بکری چوری میں ملوث ملزم گرفتار، پولیس کی بروقت کارروائی.

26

بالاکوٹ: تھانہ بالاکوٹ پولیس نے مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بکری چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
اس کامیاب آپریشن میں اے ایس آئی منیر عباس (منیر بھائی) نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل کی بدولت ملزم کو فرار ہونے سے پہلے ہی قابو کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ بکری بھی برآمد کر لی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مقامی شہریوں اور اہلِ علاقہ نے تھانہ بالاکوٹ پولیس، بالخصوص اے ایس آئی منیر عباس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مؤثر کارروائیاں نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتی ہیں بلکہ عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں