سرگودھا میں 14 سالہ نوجوان کے قتل کا افسوسناک واقعہ، بدفعلی اور زہریلی شراب پلانے کا الزام.

100

سرگودھا میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد زہریلی شراب پلا کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد جبکہ ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔ فرانزک اور میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔
پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کیس کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔
واقعے کے بعد شہریوں نے کم عمر بچوں کے تحفظ اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں