ہری پور پولیس کی بڑی کارروائی: خاتون کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد.

26

ہری پور: ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی واضح ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری و خطرناک مجرمان کے خلاف جاری بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ خانپور پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ رانی واہ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک سنگین مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیصل محمود ولد اورنگزیب سکنہ رانی واہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم پر مقدمہ علت نمبر 185 مورخہ 15-03-2026 کے تحت خاتون کے قتل کا الزام تھا، جس میں دفعات 302، 34 اور 15AA شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں