مانسہرہ کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک لوڈر ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اعجاز ولد اورنگزیب ٹرک کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور آکاش شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک میں موجود سامان کو ہٹا کر جاں بحق شخص کی لاش کو نکالا اور اسے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔



پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے۔
🚨 مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، ڈرائیور زخمی.
32