📍 خانپور کے علاقے میں تھانہ خانپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
👮♂️ یہ کارروائی ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات پر جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران عمل میں لائی گئی۔
🔎 پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خانپور کی حدود میں رائیس سوئیس ہوٹل (پرانا خانپور) کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف دفعہ 392 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
⚡ ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی نگرانی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں:
وقاص ولد زمرد
مامون شاہ ولد بابر
سانول ولد شمریز
مبشر احسان ولد محمد احسان (سکنہ پرانا خانپور)
💼 گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمدگی:
📱 03 موبائل فونز
💵 21 ہزار روپے نقدی
🔫 2 ریپیٹر
🔫 1 ایم 4 بندوق
🪵 1 عدد ڈنڈا
🚓 پولیس کے مطابق تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ممکنہ وارداتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
🛑 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
🚨 ہری پور پولیس کی بڑی کامیابی — ڈکیتی میں ملوث گروہ گرفتار، اسلحہ و مال مسروقہ برآمد.
27