بٹراسی ٹاپ اندھا قتل کیس ٹریس
مانسہرہ پولیس نے بٹراسی ٹاپ پر ٹیکسی ڈرائیور اشرف کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
🔹 ڈی پی او مانسہرہ کی پریس کانفرنس
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16 اپریل 2026 کو تھانہ صدر کی حدود بٹراسی ٹاپ سے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی لاش، گاڑی اور دیگر سامان ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
🔹 خصوصی ٹیم کی تشکیل
واقعہ کے بعد ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر عامر ملک، انسپکٹر انور تنولی، ٹیکنیکل برانچ اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف زاویوں سے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔
🔹 گرفتار ملزمان کی تفصیل
گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
مجاہد شاہ ولد شریف شاہ سکنہ پارس
زاہد شاہ ولد شریف شاہ سکنہ پارس حال گڑھی حبیب اللہ
زیشان ولد خورشید سکنہ نواز آباد
🔹 اسلحہ برآمد
ملزمان کے قبضے سے 30 بور کے 2 پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
🔹 واردات کی تفصیلات
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے واردات کی منصوبہ بندی مانسہرہ میں کی اور مقتول ٹیکسی ڈرائیور کو بکنگ پر گڑھی حبیب اللہ لے گئے۔ ویرانے میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اشرف موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
🔹 مجرمانہ پس منظر
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مرکزی ملزمان مجاہد شاہ اور زاہد شاہ سگے بھائی ہیں اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ان کے والد شریف شاہ تھانہ بالاکوٹ کے ریکارڈ یافتہ بدمعاش “بنڈل B” میں شامل رہے ہیں، جبکہ ایک بڑا بھائی بھی اقدام قتل کے مقدمات میں سزا یافتہ ہے۔
🚨 مانسہرہ: ٹیکسی ڈرائیور اشرف کے قتل کا معمہ حل، ملزمان گرفتار.
6