تھاکوٹ بازار میں انتظامیہ کا دورہ، نرخناموں اور صفائی کا جائزہ.

23

تھاکوٹ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید احمد جمال شاہ نے تھاکوٹ بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، صفائی ستھرائی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھے جائیں تاکہ صارفین کو قیمتوں سے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے بازار میں عوامی سہولیات، تجاوزات، اور ٹریفک کی روانی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ بازار میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے مارکیٹوں میں مانیٹرنگ کا سلسلہ مزید سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں