مانسہرہ: پلاسٹک بیگز پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی، متعدد دکانوں سے سامان ضبط.

32

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I مانسہرہ جناب الیاس احمد نے لاری اڈہ بازار میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور فروخت پر پابندی کے حوالے سے خصوصی کارروائی کی۔
دورے کے دوران مختلف دکانوں کی چیکنگ کی گئی، جہاں ممنوعہ پلاسٹک بیگز برآمد ہونے پر انہیں موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
انتظامیہ نے دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے ماحول پر منفی اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ حکومتی پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ پلاسٹک بیگز نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔
حکام نے خبردار کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے اور دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی مقدمات بھی شامل ہوں گے۔




انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں ماحولیاتی تحفظ اور شہری صفائی کو بہتر بنانے کے لیے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں