ایبٹ آباد میں تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کے ایک بزرگ شہری سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم ہتھیانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق حبیب الرحمن ولد سید اکبر خان، سکنہ مانسہرہ کو ایک خاتون نے ورغلا کر تھانہ کینٹ کی حدود، ایم ای ایس والی گلی کے قریب سے دھوکہ دہی کے ذریعے ساڑھے تین لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ علی جدون نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمہ کشمیراں بی بی زوجہ اشرف، سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے سرقہ شدہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزمہ کے خلاف دفعہ 379 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایبٹ آباد: مانسہرہ کے شہری سے ساڑھے تین لاکھ روپے ہتھیانے والی خاتون گرفتار.
24