🚨 مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس کی رات گئے کارروائیاں، اوباش نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن.

19

مانسہرہ: ضلعی پولیس سربراہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر، اوباش نوجوانوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ ثاقب نے پولیس نفری کے ہمراہ رات گئے مانسہرہ بائی پاس کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران متعدد اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد مختلف غیر قانونی سرگرمیوں، ڈیروں، رات گئے ہونے والے فنکشنز، ہلڑ بازی اور مشکوک اجتماعات میں ملوث تھے۔ مجموعی طور پر 32 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، جن کے خلاف دفعہ 55/109 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مانسہرہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، غیر قانونی فنکشنز اور امن و امان میں خلل ڈالنے والی کسی بھی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں