بریکنگ نیوز: وائرل ویڈیو کے بعد مانسہرہ میں بڑا موڑ، مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت.

27

مانسہرہ کے علاقے کالج دوراہا مانسہرہ میں تاجر رضاء احمد پر مبینہ تشدد کے واقعے نے شہر بھر میں توجہ حاصل کر لی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش قانون کے مطابق جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان نے کہا ہے کہ “مانسہرہ میں کوئی بااثر نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔” واقعے کے بعد شہری حلقوں میں بھی معاملہ زیر بحث ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں