📍 مانسہرہ: تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈی پی او آفس سے کچھ فاصلے پر بیٹھک ہوٹل کے قریب نامعلوم کار سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔
🔹 مقتول کی شناخت 19 سالہ فیض احمد ولد ارشد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ ارشد اقبال واپڈا کے ملازم ہیں۔
🔹 عینی شاہدین کے مطابق ملزمان سرخ رنگ کی مہران گاڑی میں سوار تھے اور انہوں نے بیٹھک ہوٹل کے قریب مقتول کو نشانہ بنایا۔
🔹 مقتول کے ساتھ موجود دیگر نوجوانوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کا نام احمد شاہ بتایا جا رہا ہے۔
🔹 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
📌 پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
🚨 مانسہرہ میں دن دیہاڑے فائرنگ، واپڈا ملازم کا 19 سالہ بیٹا جاں بحق.
32