لاہور کوٹ لکھپت واقعہ: شہری سے مبینہ لوٹ مار اور تشدد، پولیس اہلکار گرفتار

27

Lahore کے علاقے کوٹ لکھپت میں شہری سے مبینہ لوٹ مار اور تشدد کے سنگین الزام پر پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق Kasur کے رہائشی بلال احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے خواجہ سرا ماہی، خوشی اور کشمالہ نے دھوکے سے ایک کوارٹر میں بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے واش روم میں بند کر دیا۔

مدعی کے مطابق جب اسے باہر نکالا گیا تو وہاں چار پولیس اہلکار موجود تھے، جنہوں نے مبینہ طور پر اس سے 11 ہزار روپے لے کر اسے چھوڑ دیا۔

مقدمے میں پولیس اہلکاروں وقاص، سلیمان، عمیر اور عرفان سمیت نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں