🚨 نوشہرہ میں تحصیلدار پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی.

21

نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر وتڑ کے مقام پر تحصیلدار جہانگیرہ عابد علی پر نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق نقاب پوش حملہ آوروں نے گاڑی کا تعاقب کرنے کے بعد اسے روکا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تحصیلدار عابد علی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیلدار عابد علی پولیو ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے دفتر میں اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔

واقعے کے بعد زخمی تحصیلدار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تحصیلدار عابد علی کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 324، 353، 427 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں