🚨 پشاور کے علاقے چمکنی میں مبینہ پولیس مقابلہ، تین زیرِ حراست ملزمان ہلاک.

14

Peshawar کے علاقے چمکنی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پشاور میں ہونے والی دو بینک ڈکیتیوں، ایک پولیس اہلکار اور ایک چوکیدار کی شہادت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی سی پی او پشاور Dr. Mian Saeed کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے سلسلے میں نشاندہی کے لیے جائے وقوعہ پر لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں