🚨 خوازہ خیلہ شولگرو میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار.

20

Swat کے علاقے خوازہ خیلہ شولگرو میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ Muhammad Ayaz Khan نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسافر خان ولد کیمیازر سکنہ لیلونئی شانگلہ، حال شولگرہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر خاتون (ز) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے سے متعلق کسی کو آگاہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم متاثرہ خاتون کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں