چٹّی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی ٹائپ ہسپتال خانپور پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ورثا سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس آفیشلز کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

