پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کا اہم فیصلہ، فیضان زیب قتل کیس میں عمر قید کی سزا برقرار.

17

پشاور ہائیکورٹ بینچ ایبٹ آباد نے مانسہرہ کے رہائشی فیضان زیب قتل کیس کا اہم فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیضان زیب کو 13 جولائی 2021 کو مانسہرہ میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مقدمہ عدالت میں زیر سماعت رہا۔ کیس کی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے 19 مئی 2026 کو فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان یعقوب سید اور مبارک شاہ کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا۔
مقتول کی جانب سے معروف قانون دان ارشد اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر مؤثر اور جامع دلائل دیے، جنہیں کیس کے فیصلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
فیصلے کے بعد مقتول کے بھائی سنی عمیر اور ثاقب قریشی نے عدالتی فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل قانونی جدوجہد کے بعد انصاف کی فراہمی سے اہل خانہ کو کچھ حوصلہ ملا ہے۔

قانونی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ قتل کے مقدمات میں انصاف کی بالادستی اور قانون کی عملداری کی ایک اہم مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں