پشاور سے اغوا ہونے والی بچی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب، پولیس کا کامیاب آپریشن

15

Peshawar سے اغوا ہونے والی کمسن بچی حرم سعید کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران Shikarpur کے کچے کے علاقے سے بازیاب کروا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے شکارپور سندھ میں خصوصی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مغویہ کو ڈاکوؤں کے قبضے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ اس وقت بچی پولیس کی تحویل میں ہے اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد تاوان طلب کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بچی کی والدہ رقم لے کر گئی تھیں جہاں انہیں بھی مبینہ طور پر قید رکھا گیا اور تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رقم بھی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں