ساہیوال: آٹھویں جماعت کے طالبعلم کے قتل میں ملوث تین ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک.

18

Sahiwal میں آٹھویں جماعت کے ایک معصوم طالبعلم کے اغوا، زیادتی اور بہیمانہ قتل میں ملوث تینوں ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزان نے طالبعلم کو اغوا کرنے کے بعد اس پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں تیز دھار آلے سے اس کی گردن کاٹ کر لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔ واقعے نے پورے علاقے کو سوگ اور خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کئی روز تک کھیتوں میں پڑی رہی جہاں جنگلی جانوروں نے اسے بری طرح نقصان پہنچایا۔ شناخت کے لیے بچے کے جوتے، اسکول بیگ اور موٹر سائیکل اہم شواہد ثابت ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی جاری تھی کہ دورانِ تفتیش پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلے میں تینوں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں