🚨 جھنگی فائرنگ واقعہ: مزدا کنڈیکٹر قتل 🚨

17

Abbottabad کے تھانہ میرپور کی حدود جھنگی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت جنید سکنہ بگڑا، Haripur کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جو مزدا گاڑی کا کنڈیکٹر تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں شیل پمپ پر جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔
واقعہ جھنگی کے قریب فائرنگ تک جا پہنچا، جس کے نتیجے میں جنید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں