امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، تقریباً 20 لاکھ مکھیاں فضا میں پھیل گئیں.

31

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے اورنج کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں کو چھتوں سمیت لے جانے والا 18 پہیوں پر مشتمل ایک ٹرک حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ شہد کی مکھیاں آزاد ہو کر اطراف کے علاقے میں پھیل گئیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ٹرک میں تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ وزن کے شہد کے چھتے موجود تھے، جن میں لاکھوں شہد کی مکھیاں تھیں۔
حادثے میں خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا، تاہم شہد کی مکھیوں کے بڑی تعداد میں پھیل جانے کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
واقعے کے فوراً بعد شہد کی مکھیاں پالنے کے ماہرین کو موقع پر طلب کیا گیا، جنہوں نے خصوصی حفاظتی لباس پہن کر مکھیوں کو دوبارہ چھتوں میں منتقل کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال معمول پر آنے تک متاثرہ علاقے سے دور رہیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں