فیفا ورلڈ کپ 2026ء: نیویارک کے ’لٹل فلسطین‘ میں فائنل سے قبل اسپین کی حمایت نمایاں.

19

امریکی شہر نیویارک کے علاقے ’لٹل فلسطین‘ میں مقیم عرب اور فلسطینی نژاد شہری فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں ارجنٹینا کے مقابلے میں اسپین کی حمایت کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فلسطین کے حق میں اسپین کی پالیسیوں اور غزہ جنگ کے حوالے سے اس کے مؤقف نے عرب برادری میں اسپین کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بروکلین کے علاقے بے رج میں، جہاں فلسطینی، یمنی، لبنانی اور دیگر عرب برادریاں آباد ہیں، ورلڈ کپ کے دوران فلسطینی پرچم اور ثقافتی علامات نمایاں طور پر آویزاں کی گئی ہیں۔
عرب امریکن فیڈریشن کے سربراہ زین رماوی کا کہنا ہے کہ عرب برادری اسپین کی حمایت اس کے فلسطین سے متعلق مؤقف کی وجہ سے کر رہی ہے، جبکہ بعض شائقین ارجنٹینا کے صدر کے اسرائیل نواز مؤقف کو بھی اپنی حمایت کے فیصلے کی ایک وجہ قرار دیتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچھ عرب مداح لیونل میسی کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے باعث ارجنٹینا کی بھی حمایت کر رہے ہیں۔
مقامی رہنماؤں کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء نے عرب برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، چاہے فائنل میں کامیابی کسی بھی ٹیم کے حصے میں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں