ایرانی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا سخت بیان، امریکا اور عرب ممالک کو خبردار کر دیا.

27

ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا تو اس کے شدید نتائج برآمد ہوں گے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایسی کسی کارروائی کی صورت میں خطے کے عرب ممالک بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گے، اور سخت ردِعمل کی دھمکی دی گئی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ عرب ممالک کو “اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے”۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں