نیویارک: میئر ظہران ممدانی کا نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری پر قانونی مشاورت کا انکشاف.

29

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ممکنہ آمد کے موقع پر ان کی گرفتاری سے متعلق شہر کے محکمۂ قانون سے مشاورت جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو پر عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، اس لیے ان کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا مقام دی ہیگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آ سکتے ہیں، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ بطور میئر انہیں کسی غیر ملکی رہنما کی گرفتاری کے لیے نیویارک پولیس کو احکامات دینے کا قانونی اختیار حاصل ہے یا نہیں۔

ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ اسی قانونی پہلو کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے محکمۂ قانون سے مشاورت جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں