گرمی سے بے حال ریچھ بچوں کے سوئمنگ پول میں جا گھسا، ویڈیو وائرل.

29

امریکا میں شدید گرمی سے پریشان ایک ریچھ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے ایک گھر کے پچھلے حصے میں رکھے بچوں کے چھوٹے سوئمنگ پول میں جا گھسا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کولوراڈو کے علاقے اسٹیم بوٹ اسپرنگز میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے ریچھ کو اپنے گھر کے ڈیک پر رکھے پانی سے بھرے پول میں نہاتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھا۔

خاتون نے بتایا کہ یہ پول دراصل ان کے کتوں کے استعمال کے لیے رکھا گیا تھا، تاہم انہیں خوشی ہوئی کہ ریچھ نے بھی شدید گرمی سے بچنے کے لیے اس کا استعمال کیا۔

ادھر کولوراڈو پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ خشک سالی اور گرمی کے باعث رہائشی علاقوں میں ریچھوں کی آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمے کے مطابق اپریل کے آخر تک ریچھوں کی موجودگی کے 98 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جبکہ پورے 2025 میں ایسے واقعات کی مجموعی تعداد 127 رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں