آئی جی آزاد کشمیر کا دوٹوک مؤقف: پولیس اہلکاروں کے قاتلوں اور لاشوں کی بے حرمتی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی.

25

آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے اور لاشوں کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ معصوم شہریوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پولیس کی ذمہ داری قانون کا نفاذ اور امن و امان برقرار رکھنا ہے، جبکہ سیاسی مسائل کا حل نکالنا سیاست دانوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے، ریاستی اداروں پر حملے کرنے اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں