پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چینی کمپنی BYD کی 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں گرینڈ شنگھائی (Grand Shanghai) نامی رول آن/رول آف (Ro-Ro) کیریئر کے ذریعے کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہیں۔
یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کے لیے Ro-Ro (Roll-on/Roll-off) کیریئر استعمال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں کو براہِ راست جہاز پر چڑھایا اور اتارا جاتا ہے۔ اس جدید طریقۂ کار سے گاڑیوں کی نقل و حمل نہ صرف زیادہ محفوظ بلکہ تیز اور مؤثر بھی ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کو تقویت ملے گی، جبکہ آٹو موبائل صنعت میں نئی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے امکانات بھی مزید روشن ہوں گے۔