نورستان: افغانستان کا شمال مشرقی صوبہ نورستان، جو اپنے دلکش قدرتی حسن اور سرسبز پہاڑی مناظر کے باعث مشہور ہے، ان دنوں شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جبکہ 10 سے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
افغانستان گزشتہ کچھ عرصے سے قدرتی آفات کی زد میں ہے، جہاں مختلف علاقوں میں کبھی زلزلے، کبھی سیلاب اور کبھی شدید موسمی حالات نے شہریوں کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث ہزاروں خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ افغانستان اور اس کے عوام پر اپنا خصوصی رحم فرمائے، جاں بحق افراد کی مغفرت کرے، زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے، لاپتہ افراد کو محفوظ رکھے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
افغانستان: نورستان شدید سیلابی آفت کی لپیٹ میں، متعدد افراد جاں بحق و لاپتہ.
13