راولپنڈی: پاک فوج کے آرمرڈ کور سے تعلق رکھنے والے جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بھی مقرر کیا گیا ہے، جو ملک کے اسٹریٹجک اور جوہری نظام سے متعلق انتہائی اہم ذمہ داریوں کا حامل عہدہ ہے۔
جنرل عامر رضا پاک فوج میں کمانڈ، اسٹاف اور ادارہ جاتی سطح پر متعدد اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ فور اسٹار جنرل بننے سے قبل وہ چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس)، جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ، چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT)، کمانڈر فور کور اور جی او سی انفنٹری ڈویژن کھاریاں سمیت کئی اہم عسکری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
جنرل عامر رضا نے 1988 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں، جبکہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپریل 2020 میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کمان سنبھالی، اکتوبر 2022 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پائی، جبکہ جنوری 2025 میں انہیں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا۔
اپنی شاندار عسکری خدمات کے اعتراف میں جنرل عامر رضا کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت جیسے اعلیٰ عسکری اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی اہمیت
گزشتہ برس 27ویں آئینی ترمیم کے تحت پاک فوج کے چین آف کمانڈ میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئیں، جن کے نتیجے میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ قائم کیا گیا۔ اس منصب کے تحت ملک کے اسٹریٹجک اور جوہری نظام سے متعلق وہ ذمہ داریاں منتقل کی گئیں جو پہلے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے پاس تھیں۔
اسی آئینی ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کا نیا عہدہ بھی قائم کیا گیا تاکہ تینوں مسلح افواج کے مشترکہ کمانڈ اسٹرکچر کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا۔
پاکستان آرمی ایکٹ کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری، مدتِ ملازمت میں توسیع اور اس
🇵🇰 بریکنگ نیوز | جنرل عامر رضا پاک فوج کے فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی یافتہ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر.
26