🚨 بریکنگ نیوز | ناصر شاہ کا ایم کیو ایم قیادت کو جواب، “سڑکوں پر آنے کا شوق ضرور پورا کریں، پانی ہم پلا دیں گے”.

21

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “سڑکوں پر آنے کا شوق ضرور پورا کریں، موسم گرم ہے، پانی ہم پلا دیں گے۔”
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 18 سال کا حساب مانگنے والے پہلے یہ بتائیں کہ سیاسی لانڈری سے دھلنے کا کتنا حساب دیا؟
انہوں نے کہا کہ چار صوبے نہیں سنبھل رہے اور مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی سوجھ رہی ہے۔ سندھ کا آئینی اور جغرافیائی نقشہ کسی رہنما کی ذاتی خواہش پر تبدیل نہیں ہو سکتا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹنے والی ایم کیو ایم کو الیکشن قریب آتے ہی عوام یاد آ گئے ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ نے بھی ایم کیو ایم قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اپنی ڈوبتی ہوئی چیئرمین شپ بچانے کے لیے دربدر ہیں، جبکہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی تقسیم نفرت کی سیاست کرنے والوں کا انجام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تقسیم شدہ قیادت یہ طے کرے کہ کس کی بات کو سنجیدہ لینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں