🚨 بریکنگ نیوز | بانڈہ پیر خان میں جھگڑے کا افسوسناک انجام، زخمی نوجوان بابر دم توڑ گیا.

18

مانسہرہ: بانڈہ پیر خان میں چند روز قبل دو گروپوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والا بابر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے بابر شدید زخمی ہوا تھا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دو دیگر نوجوان تاحال زیرِ علاج ہیں اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں