🕊️ افسوسناک خبر | تحصیل دربند میں لاپتہ نوجوان اسد کی لاش دریائے سندھ سے برآمد.

23

دربند: تحصیل دربند سے ایک نہایت افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے، جہاں قاضی امجد دکاندار کے صاحبزادے اسد کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسد گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھے۔ بعد ازاں وقاص نامی شخص کو دریائے سندھ کے کنارے ایک قمیض ملی، جس کی جیب میں موجود شناختی کارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ اسد کی ہے۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے فوری طور پر تلاش کا آغاز کیا اور مسلسل کوششوں کے بعد دریائے سندھ سے ان کی لاش نکال لی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد نہانے کی غرض سے دریائے سندھ گئے تھے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی عارضے کا شکار تھے، تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور مزید حقائق متعلقہ حکام کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
مرحوم کی عمر تقریباً 25 سے 26 سال بتائی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم اسد کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں