نوشہرہ: ضلع نوشہرہ کے علاقے اسماعیل خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی دن دہاڑے فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کے پروفیسر شاد منیر خٹک جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت مقتول کا نوجوان بیٹا اور دیگر نمازی بھی موقع پر موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔