کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں دہشتگردوں کی موجودگی کا دعویٰ، اداروں کے پاس شواہد موجود ہیں: سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر.

22

مظفرآباد: سیکریٹری اطلاعات آزاد جموں و کشمیر راشد حنیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی میں بڑی تعداد دہشتگردوں اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کی شامل ہے، جبکہ اداروں کے پاس اس حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد حنیف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ریاست کی بنیادی ذمہ داری امن و امان کا قیام ہے اور حکومت ہر صورت اس ذمہ داری کو پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی میں عوام کی نسبت مسلح عناصر اور دہشتگردوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک میں دہشتگردوں کی شمولیت کے ثبوت متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہیں، اس لیے عوام انتظامیہ اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور گمراہ کن معلومات سے بچیں۔
راشد حنیف نے مزید الزام عائد کیا کہ یہ عناصر انسانی آبادی کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ترجمان آزاد کشمیر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ عناصر کے پاس جدید اور خودکار اسلحہ موجود ہے، جبکہ ان کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں