سرگودھا: شادی سے انکار پر کلاس فیلو کی جانب سے زہریلا مشروب پلانے کا الزام، طالبہ جاں بحق.

19

سرگودھا: ضلع سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں زہریلا مشروب پینے سے ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو کلاس فیلو نے شادی سے انکار پر زہریلا مشروب پلا کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے طالبہ کو ایک پیزا شاپ پر بلایا، جہاں اسے مبینہ طور پر زہریلا جوس پلایا گیا۔ مشروب پینے کے بعد طالبہ کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں