آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں امن و امان کی صورتحال پر حکومت نے اہم انتظامی فیصلے کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کو معطل کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹلی عمران شاہین اور سپرنٹنڈنٹ پولیس عدیل احمد کو معطل کر کے ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومت نے ڈپٹی چیف سیکریٹری عثمان صارم کو ضلع کوٹلی کا نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا ہے، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ یاسر ریاض کو ڈپٹی سیکریٹری چیف سیکریٹری آفس مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ انتظامی اقدامات ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مؤثر بنانے اور سرکاری امور کی بہتر نگرانی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔