سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق.

16

لاہور: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
محمد خلیل نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمسن بیٹی حادثاتی طور پر کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک حادثہ تھا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق انہیں اس سانحے کی اطلاع امریکا میں ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر پاکستان واپس روانہ ہو گئے۔
کمسن بیٹی کے انتقال پر محمد خلیل نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جبکہ کرکٹ حلقوں، مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان سے اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ محمد خلیل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور طویل عرصے تک قومی کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں