آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کے الزامات پر مریم نواز کا ردِعمل.

24

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعت خود دھاندلی کی ماہر رہی ہے، آج وہی دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے لکھا، “پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟”
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ان کی جماعت کے ساتھ دھاندلی کی گئی اور ضابطۂ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی ہوتی رہی۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار کردار ادا کرنے کے بجائے مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کے حق میں کام کرتا رہا، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے روز پیپلز پارٹی کے ایک کارکن کو قتل کیا گیا، جبکہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں